اسلام آباد: ٹیکسٹائل سمیت 5 برآمدی صنعتوں کیلیے خوشخبری ملک بھر میں زیروریٹڈ صنعتوں کیلیے بجلی کے ٹیرف میں کمی کردی گئی۔
برآمدی صنعتوں کیلیے بجلی کے نرخ 14 روپے سے کم کرکے ساڑھے 10 روپے فی یونٹ ہو گئے ہیں۔ آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن (اپٹما)کی جانب سے یہ مطالبہ کہا گیا تھا کہ اس وقت خطے کے دیگر ممالک کی نسبت پاکستان کی ٹیکسٹائل انڈسٹری کو بجلی زیادہ نرخ پر مل رہی ہے جس سے ٹیکسٹائل سیکٹر خطے کے دیگر ممالک کا مقابلہ نہیں کر پا رہا۔
اپٹما نے حکومت سے مطالبہ کیاکہ حکومت آئندہ 5 سال کیلیے برآمدات پر مبنی ٹیکسٹائل انڈسٹری کیلیے7 روپے یونٹ کے کا نرخ مقرر کرے۔
The post زیرو ریٹڈ برآمدی صنعتوں کے لیے بجلی کے نرخ میں3.5 روپے کمی appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » بزنس http://bit.ly/2SwZPwb