ایف بی آرکا ریونیوشارٹ فال170 ارب تک پہنچ گیا - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

ایف بی آرکا ریونیوشارٹ فال170 ارب تک پہنچ گیا

 اسلام آباد:  رواں مالی سال 2018،19 کے پہلی ششماہی (جولائی تا دسمبر) دوران فیڈرل بورڈآف ریونیوکا ریونیو شارٹ فال 170 ارب روپے کے ساتھ تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے جبکہ صرف گزشتہ ماہ (دسمبر) کے دوران 65 ارب روپے سے زائدکا ریونیو شارٹ فال کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس سے قبل پہلے 5 ماہ کے دوران ایف بی آرکو 105ارب روپے کے لگ بھگ ریونیو شارٹ فال کا سامنا تھا اور اتنا بڑا ریونیو شارٹ فال ایف بی آر کے پانچ ممبران کے تبدیل کیے جانے کی بنیادی وجہ بنا اورنئے ممبران تعینات کیے گئے تھے مگر ابھی بھی ریونیوشارٹ فال کم ہونے کی بجائے بڑھتاجارہا ہے۔

تاہم اس بارے میںجب ترجمان ایف بی آرحامد عتیق سرورسے رابطہ کیاگیاتو انھوں نے بتایا کہ سسٹم میں کچھ خرابی آرہی ہے جس کی وجہ سے ابھی تک ٹیکس وصولیوں کے اعداد و شماری کنسائل نہیں ہو سکے ہیں۔

 

The post ایف بی آرکا ریونیوشارٹ فال170 ارب تک پہنچ گیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » بزنس http://bit.ly/2ApPH1g