ایچی سن کالج میں وزیراعظم عمران خان کے استاد میجر جیفری ڈگلس انتقال کرگئے - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

ایچی سن کالج میں وزیراعظم عمران خان کے استاد میجر جیفری ڈگلس انتقال کرگئے

 لاہور: ایچی سن کالج میں وزیراعظم عمران خان کے استاد میجر ریٹائرڈ جیفری ڈگلس لینگ لینڈز 101 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔

میجر ریٹائرڈ جیفری ڈگلس  21  اکتوبر 1917 کو پیدا ہوئے اور انہیں ’دی میجر‘ کے نام سے جانا جاتا تھا،انہوں نے پاک فوج، ایچی سن کالج، رزمک کیڈٹ کالج اور لینگ لینڈز اسکول و کالج چترال میں خدمات سرانجام دیں۔

ایچی سن کالج میں 25 سالہ تدریسی ملازمت کے دوران انہوں نے وزیر اعظم عمران خان کے علاوہ وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک، سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار، سابق صدر فاروق احمد لغاری کے علاوہ کئی مشہور شخصیات کو تعلیم دی۔

ایچی کالج کی جانب سے ان کے انتقال کی تصدیق کے بعد ان کے اہل خانہ کیلئے تعزیت کے پیغامات بھیجے گئے، میجر ڈگلس لینگ لیڈز کی میت نجی اسپتال منتقل کردی گئی ہے۔

دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے ان کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ میجر ڈگلس نے شمالی علاقوں اورٹریکنگ کی محبت جگائی۔

The post ایچی سن کالج میں وزیراعظم عمران خان کے استاد میجر جیفری ڈگلس انتقال کرگئے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان http://bit.ly/2VquKfm