جسٹس آصف سعید کھوسہ چیف جسٹس آف پاکستان نامزد - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

جسٹس آصف سعید کھوسہ چیف جسٹس آف پاکستان نامزد

 اسلام آباد: صدر مملکت عارف علوی نے جسٹس آصف سعید کھوسہ کے بحثیت چیف آف پاکستان نامزدگی کی منظوری دے دی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق چیف جسٹس ثاقب نثار 17 جنوری کو ریٹائر ہو رہے ہیں اور ان کے بعد چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس آصف سعید کھوسہ ہوں گے، وزارت قانون نے چیف جسٹس نامزدگی کی سمری صدر مملکت کو بھجوائی تھی، جس کی منظوری صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی نے دے دی ہے۔

جسٹس آصف سعید چیف جسٹس ثاقب نثار کی ریٹائرمنٹ کے بعد اپنے عہدے  کا حلف 18 جنوری 2019 کو اٹھائیں گے اور 20 دسمبر 2019 تک بحثیت چیف جسٹس آف پاکستان منصب پر فائز رہیں گے۔

جسٹس آصف سعید کھوسہ 21 دسمبر 1954 کو پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر ڈیرہ غازی خان میں پیدا ہوئے، ابتدائی تعلیم اپنے آبائی شہر سے ہی حاصل کی، بی اے گورنمنٹ کالج لاہور سے کیا، اور جامعہ پنجاب سے انگریزی میں ایم اے کیا، جب کہ برطانیہ سے قانون کی تعلیم حاصل کرنے کے بعد 1976 میں وکیل بنے۔

The post جسٹس آصف سعید کھوسہ چیف جسٹس آف پاکستان نامزد appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان http://bit.ly/2LNN0ec