مہمند ڈیم کے ٹھیکے پر کمیٹی تشکیل دی جائے، شہباز شریف کا مطالبہ - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

مہمند ڈیم کے ٹھیکے پر کمیٹی تشکیل دی جائے، شہباز شریف کا مطالبہ

اسلام آباد: قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے مہمند ڈیم کے ٹھیکے سے متعلق کمیٹی تشکیل دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اس حوالے سے ایوان کو آگاہ کیا جائے۔

قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر اسد قیصر کی زیرصدارت ہوا جس میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ گزارش ہے کہ ڈیم کے معاملے  پراسپیکر رولنگ  دیں، مجھے وزیراعظم کے مشیررزاق داؤد سے کوئی ذاتی مسئلہ نہیں لیکن عوام کا پیسا کہاں خرچ ہورہا ہےعوام کوجاننے کاحق ہے، عوام اور مانگے تانگے کا پیسا آنکھوں پرپٹی باندھ کرخرچ کیا جارہا ہے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ گزشتہ ایوان میں مہمند ڈیم پر پیپرا رولز کا حوالہ دیکرتفصیلی بات کی تھی، سنگل بولی پیپرارولز کی روح کی خلاف ورزی ہے جب کہ موجودہ مشیرکی کمپنی کو ٹھیکہ ایوارڈ کرنا مفادات کا ٹکراؤ ہے، اس معاملے کے جائزہ کے لئے کمیٹی تشکیل دی جائے اور کمیٹی ایک ہفتے میں ایوان کو رپورٹ پیش کرے۔

قائد حزب اختلاف نے کہا کہ سنگل بڈ پر 309 ارب کا ٹھیکہ دیا جا رہا ہے، انہیں سنگل بولی کی بجائے دوسرے آپشنز کی طرف دیکھنا چاہیے تھا، ہم نے پنجاب کے منصوبوں میں لویسٹ بڈرز سے بھی اربوں روپے کم کروائے۔

The post مہمند ڈیم کے ٹھیکے پر کمیٹی تشکیل دی جائے، شہباز شریف کا مطالبہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان http://bit.ly/2sBC8r3