یاسرشاہ نے بنگلا دیش پریمیئر لیگ کے لئے کمر کس لی - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

یاسرشاہ نے بنگلا دیش پریمیئر لیگ کے لئے کمر کس لی

لیگ اسپنر یاسر شاہ نے بھی بنگلا دیش پریمیئر لیگ کے لئے کمر کس لی۔

قومی لیگ اسپنر نے سلہٹ میں اپنی ٹیم کھلنا ٹائٹنز کو جوائن کرنے کے بعد باقاعدہ پریکٹس کا آغاز بھی کر دیا ہے ۔  یاسر شاہ جنوبی افریقہ کے خلاف قومی ایک روزہ ٹیم کا حصہ نہیں ہیں تاہم  اسپنر نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں گرین کیپس کی نمائندگی کی تھی،  پاکستان کو ان  ٹیسٹوں میں ناکامیوں کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

کھلنا ٹائٹنز ٹیم منیجمنٹ کا کہنا ہے کہ یاسر شاہ کی شمولیت سے ٹیم کی کارکردگی میں بہتری آئے گی، یاد رہے کہ اس سے قبل شعیب ملک، محمد حفیظ ،شاہد آفریدی، جنید خان، محمد سمیع ،محمد عرفان، عامر یامین، وہاب ریاض سہیل تنویر بھی لیگ کے دوران مختلف ٹیموں کی نمائندگی کر رہے ہیں۔

The post یاسرشاہ نے بنگلا دیش پریمیئر لیگ کے لئے کمر کس لی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » کھیل http://bit.ly/2Hevtxg