حکومت کا نیشنل یوتھ ڈویلپمنٹ انڈیکس پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

حکومت کا نیشنل یوتھ ڈویلپمنٹ انڈیکس پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ

 اسلام آباد: حکومت نے “کامیاب نوجوان” کے نام سے نیشنل یوتھ ڈویلپمنٹ انڈیکس پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعظم کی ہدایت پر معاون خصوصی عثمان ڈار کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں اقوام متحدہ کے پاکستان میں اعلیٰ حکام اور محکمہ شماریات کے افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں نیشنل یوتھ ڈویلپمنٹ انڈیکس پروگرام فوری طور پرشروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا، وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے “کامیاب نوجوان” کے نام سے منصوبے کی منظوری دی۔

اس موقع پر عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ پہلی بار ملک بھر کے نوجوانوں سے متعلق ڈیٹا بیس اکٹھا کیا جائے گا، منصوبے کے آغاز کے لیے محکمہ شماریات کی خدمات لے لی گئی ہیں جس کے بعد ملک بھر میں اضلاع اور تحصیل کی سطح پر سروے کیا جائے گا، کس صوبے میں نوجوانوں کو کونسے مسائل ہیں حکومت پتہ لگائے گی جب کہ پروگرام کا باقاعدہ آغاز وزیراعظم عمران خان خود کریں گے۔

The post حکومت کا نیشنل یوتھ ڈویلپمنٹ انڈیکس پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان http://bit.ly/2MhAKTL