انٹرنیشنل ویٹ لفٹنگ پلیئر نیلم ریاض پیا گھر سدھار گئیں - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

انٹرنیشنل ویٹ لفٹنگ پلیئر نیلم ریاض پیا گھر سدھار گئیں

انٹرنیشنل ویٹ لفٹنگ پلیئر نیلم ریاض عرفان ملک کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئی ہیں۔

نیلم نے اپنی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر بھی شیئر کرتے ہوئے اپنے پرستاروں سے زندگی کے نئے سفر میں بھی کامیابی کے لیے خصوصی طور پرنیک تمناؤں کا اظہار کرنے کی بھی درخواست کی۔

نیلم ریاض پاکستان کی واحد خاتون پلیئر ہیں جن کو بیک وقت 7 گیمز میں ملک کی نمائندگی کرنے کا اعزاز حاصل ہے، وہ نہ صرف انٹرنیشنل ویٹ لفٹنگ کے طور پر خود کو منوا چکی ہیں بلکہ انہیں دو بار کبڈی ورلڈ کپ میں بھی پاکستان ٹیم کی نمائندگی کرنے کا منفرد اعزاز حاصل ہے۔ نیلم ریاض سائیکلنگ کراٹے، ووشو، جمناسٹک اور پاور لفٹنگ میں بھی اپنی صلاحیتوں کا بھرپور اظہار کر چکی ہیں۔

The post انٹرنیشنل ویٹ لفٹنگ پلیئر نیلم ریاض پیا گھر سدھار گئیں appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » کھیل http://bit.ly/2MB8TxZ