سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی پولیس اہلکار نے سرکاری رائفل سے خود کو گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع بڈگام میں بھارتی پولیس کے اہلکار شفیع میر نے ڈیوٹی کے دوران خود کو سرکاری رائفل سے گولیاں مار کر خود کشی کرلی۔
خود کشی کا واقعہ پولیس لائن ضلع بڈگام میں پیش آیا، کانسٹیبل شفیع محمد ضلع کلگام کے علاقے سدورا کا رہائشی تھا۔ پولیس اہلکار کو زخمی حالت میں اسپتال لایا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں ہی دم توڑ گیا۔
ضلعی پولیس چیف نے واقعے کی تحقیقات کے لیے تفتیشی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ تاحال خود کشی کی وجہ سامنے نہیں آسکی ہے اور نہ ہی پولیس اہلکاروں کے درمیان جھگڑے کی کوئی اطلاع ہے۔
یہ خبر بھی پڑھیں : بھارتی فوجی اہلکاروں میں خودکشی کا رجحان بڑھنے لگا، سرکاری رپورٹ
گزشتہ روز بھارتی فوجی دستے 19 انفنٹری بریج کے بیس میں تعینات لائس نائیک ہیمنت کمار پانڈے نے بھی سرکاری رائفل سے اپنے سر میں گولی مار کر خود کشی کرلی تھی۔
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی پست ہمتی اور ذہنی دباؤ کے باعث خودکشی اور معمولی جھگڑے پر ساتھی اہلکاروں کو قتل کرنے کے واقعات میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے، 2017 سے تاحال 421 اہلکار خودکشی اور آپس کے جھگڑے میں ہلاک ہوئے۔
The post مقبوضہ کشمیر میں 2 روز کے دوران دوسرے بھارتی سیکیورٹی اہلکار کی خودکشی appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل http://bit.ly/2DEeXD2