پاکستان پوسٹ کا نظام بہتر بنانے کیلیے کورین بینک سے قرض لینے کا فیصلہ - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

پاکستان پوسٹ کا نظام بہتر بنانے کیلیے کورین بینک سے قرض لینے کا فیصلہ

 اسلام آباد: پاکستان پوسٹ کا نظام بہتر بنانے کیلیے کورین بینک سے قرض لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

سینیٹ کی 3 قائمہ کمیٹیوں کے اجلاس گزشتہ روز ہوئے، پہلے اجلاس میں پاکستان پوسٹ نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پوسٹل سروسز کو بتایا گیا کہ پوسٹ کا نظام بہتر کرنے کے لیے  کورین ایکزم بینک پاکستان پوسٹ کو ڈیجیٹل سسٹم کیلیے 2 ارب 2 کروڑ 40 لاکھ کا قرض دے گا۔

پاکستان پوسٹ ملک بھر میں نادرا کے ساتھ مل کر مزید 15ہزار نئے دفاتر کھولنے جا رہا ہے کہ ایکسپریس میل سروس کی ای ایم ایس پلس سروس 6ممالک میں شروع کر دی ہے۔ فروری تک اس کا دائرہ کا ر مزیدبڑھایا جائے گا ۔

وزیر مواصلات و پوسٹل سروسز مراد سعید نے کمیٹی کو بتایا کہ بیرون ملک پاکستانیوں کا رقوم بھجوانے کیلیے نیا سسٹم متعارف کروا رہے ہیں۔ نیشنل بینک اور اسٹیٹ بینک سے معاملات طے پا گئے ہیں۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے صنعت و پیداوار کا اجلاس سینیٹر احمد خان کی زیر صدارت پارلیمنٹ لاجز میں ہوا ، پاکستان ایسو سی ایشن آف آٹو پارٹس اینڈ اسسریز مینوفیکچر ز نے بتایا کہ کا ر سازی کی صنعت میں 1.5 بلین ڈالر کی نئی سرمایہ کاری آرہی ہے تاہم انڈ ر انوائسنگ اور اسمگلنگ کا ر سازی کی صنعت کیلیے ایک بڑا مسئلہ ہے ۔

The post پاکستان پوسٹ کا نظام بہتر بنانے کیلیے کورین بینک سے قرض لینے کا فیصلہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » بزنس http://bit.ly/2FTkfMj