اسلام آباد: وفاقی حکومت کی جانب سے کاشت کاروں کوزرعی ان پٹ میں سبسڈی فراہم کرنے کے لیے کھا د سیکٹر سے جی آئی ڈی سی ختم کرنے کی تجو یز زیر غور ہے۔
وفاقی وزیر منصوبہ بندی خسروبختیار کی زیر صدارت ایگری کلچر سیکٹر ڈیولپمنٹ پر اجلاس ہوا، وفاقی وزیر غذائی تحفظ وتحقیق صاحبزادہ محبوب سلطان ، وزیر امور کشمیر علی امین گنڈا پور اور وزیر اعظم کے ترجمان ندیم افضل چن و دیگر نے شرکت کی۔
خسروبختیار نے کہاکہ 5 سالہ منصوبہ بندی میں زرعی سیکٹر پر خصوصی توجہ دی جائے گی ،زرعی سیکٹر کی ترقی ماضی میں مایو س کن رہی جس کا ثبوت 5سال کے دوران تمام اہداف کا تقریباً مکمل نہ ہونا ہے۔
The post کھاد سیکٹر سے جی آئی ڈی سی ختم کرنے کی تجویز پر غور appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » بزنس http://bit.ly/2FID9X2