تھر کول پاور پلانٹ کو نیشنل گرڈ سے منسلک نہ کیا جا سکا - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

تھر کول پاور پلانٹ کو نیشنل گرڈ سے منسلک نہ کیا جا سکا

 کراچی:  سی پیک کے تحت ملک میں تعمیر ہونے والے توانائی کے سب سے بڑے منصوبے تھر کول پاور پلانٹ کو نیشنل گرڈ سے منسلک کرنے میں تاخیرکا سامنا ہے۔

پراجیکٹ کے ذرائع نے بتایا کہ سی پیک کے توانائی سے متعلق اس ترجیحی پراجیکٹ کیلیے 360 میگا واٹ کے 2 پاور پلانٹس کی 98 فیصد تعمیر ٹائم فریم کے مطابق مکمل ہو چکی ہے۔ پاور پلانٹس کو دسمبر کے اختتام تک نیشنل گرڈ سے منسلک کیا جانا تھا تاہم کراچی میں چینی قونصل خانے پر حملہ اور ایل بی اوڈی (لیفٹ بینک آؤٹر ڈرینج )کی تعمیر میں تاخیر آڑے آگئی۔

جس کی وجہ سے پلانٹ کو دسمبر گزرنے کے باوجود نیشنل گرڈ سے منسلک نہیں کیا جاسکا۔ ذرائع نے بتایا کہ چینی قونصل خانے پر دہشت گردوں کے حملہ کی وجہ سے سیکیورٹی پروٹوکول میں تبدیلی ہوئی اور چینی انجینئرز کی نقل و حرکت ایک ماہ تک معطل رہی۔ادھر سندھ حکومت کی جانب سے ایل بی او ڈی کی تعمیر میں تاخیر بھی رکاوٹ بن گئی۔ لیفٹ بینک آؤٹر ڈرینج کے ذریعے پاور پلانٹس کو ٹھنڈا رکھنے کے لیے استعمال ہونے والا پانی سمندر میں گرایا جائے گا۔

The post تھر کول پاور پلانٹ کو نیشنل گرڈ سے منسلک نہ کیا جا سکا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » بزنس http://bit.ly/2F0ntxR