نئے سال کا آغاز، اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کی لہر، وسیع پیمانے پر سرمایہ کاری - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

نئے سال کا آغاز، اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کی لہر، وسیع پیمانے پر سرمایہ کاری

 کراچی:  پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں سال2019 کے پہلے دن منگل کو تیزی کی بڑی لہر رونما ہوئی جس سے انڈیکس کی 100 پوائنٹس 9 حدیں بیک وقت بحال ہو گئیں۔

تیزی کے سبب 69فیصد حصص کی قیمتیں بڑھ گئیں جبکہ حصص کی مالیت میں 1 کھرب 59 ارب54 کروڑ9 لاکھ 56 ہزار 495 روپے کا اضافہ ہو گیا۔ ماہرین اسٹاک کا کہنا تھا کہ خام تیل کی عالمی قیمت میں 2 فیصد اضافے سے مارکیٹ میں آئل اینڈ گیس ایکسپلوریشن سیکٹرمیں وسیع پیمانے پر سرمایہ کاری کی گئی اور انسٹیٹیوشنز سمیت سرمایہ کاری کے دیگر شعبوں نے نئے سال کیلیے متعین کردہ ترجیحات کے مطابق خریداری کی جس سے ایک موقع پر979پوائنٹس کی تیزی سے انڈیکس کی38000 پوائنٹس کی نفسیاتی حد بھی بحال ہوگئی تھی۔

تاہم اختتامی لمحات میں پرافٹ ٹیکنگ کی وجہ سے  تیزی کی مذکورہ شرح میں قدرے کمی واقع ہوئی جس کے نتیجے میں کاروبار کے اختتام پرکے ایس ای 100 انڈیکس 929.10 پوائنٹس کے اضافے سے37995.77ہوگیا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس 579.33 پوائنٹس کے اضافے سے 17753.05، کے ایم آئی30 انڈیکس 2194.60 پوائنٹس کے اضافے سے 63368.16 اور پی ایس ایکس کے ایم آئی انڈیکس 491.96 پوائنٹس کے اضافے سے 42 18587. ہوگیا۔ کاروباری حجم پیرکی نسبت 57.24 فیصدکم رہا۔ مجموعی طورپر 9کروڑ 66لاکھ62 ہزار 990 حصص کے سودے ہوئے ۔ کاروباری سرگرمیوں کا دائرہ کار 339کمپنیوں کے حصص تک محدود رہا ۔ جن کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوا ان میں نیسلے پاکستان کے بھاؤ 400 روپے بڑھ کر 9400 روپے اور پاکستان ٹوبیکوکے بھاؤ99روپے بڑھ کر روپے 2999 ہو گئے۔

The post نئے سال کا آغاز، اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کی لہر، وسیع پیمانے پر سرمایہ کاری appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » بزنس http://bit.ly/2AmxGAU