برآمد کنندگان کو 150 ارب کے بونڈز کے اجرا کی سمری تیار - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

برآمد کنندگان کو 150 ارب کے بونڈز کے اجرا کی سمری تیار

 اسلام آباد: ایف بی آرنے برآمدکنندگان کو ریفنڈزکی ادائیگی کیلیے مجموعی طورپر 150 ارب روپے کے بونڈزکے اجرا کیلیے سمری کا مسودہ تیار کرلیا جو جلد منظوری کیلیے وزیرخزانہ اسد عمرکی زیرصدارت ہونے والے اعلی سطح کے اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔

ایف بی آر ذرائع نے بتایا کہ ٹیکس وصولیوں میں کمی کے رجحان کے باعث برآمد کنندگان کو ریفنڈز کے اجرا میں شدید مشکلات کاسامنا ہے اوررواں مالی سال کے پہلے چھ ماہ کے دوران برآمدکنندگان کوجاری کردہ ریفنڈزمیں بھی 27 فیصدکمی واقع ہوئی ہے جبکہ اس سے قبل 185 ارب روپے سے زائد مالیت کے ریفنڈ التواء کا شکار ہیںاور اسکروٹنی کرنے کے بعد ڈیڑھ سوارب روپے کے لگ بھگ ریفنڈ باقی رہنے کی توقع ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف بی آرکی جانب سے پہلے مرحلے میں 25 سے 30 ارب روپے کے بونڈز جاری کیے جائیں گے البتہ بونڈزکے اجرا کے قواعدوضوابط اورطریقہ کار طے کرنے کیلیے اگلے چند روز میں اہم اجلاس بلانے کا فیصلہ کیاگیا۔

The post برآمد کنندگان کو 150 ارب کے بونڈز کے اجرا کی سمری تیار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » بزنس http://bit.ly/2SuUB47