حالات بہتر ہو گئے، پاکستان جانے کا مناسب وقت آگیا، ڈی ویلیئرز - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

حالات بہتر ہو گئے، پاکستان جانے کا مناسب وقت آگیا، ڈی ویلیئرز

 لاہور:  اے بی ڈی ویلیئرز کا کہنا ہے کہ پاکستان جانے کا مناسب وقت آگیا۔

اے بی ڈی ویلیئرز نے کہا چند سال قبل میں بھی ہچکچاہٹ کا شکار تھا، دیگر تمام کھلاڑیوں کے بھی خدشات  تھے، میں نے محسوس کیا کہ اب حالات بہتر ہو گئے، مناسب وقت ہے کہ وہاں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی میں کردار ادا کروں،انھوں نے کہا کہ میں پاکستان جا کر نہ صرف ٹور کا لطف اٹھانا چاہتا ہوں بلکہ پوری دنیا کو یہ بتانا مقصد ہے کہ وہ سفر کیلیے محفوظ ملک ہے۔

انھوں نے کہا کہ میرا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ درست تھا، میں نہیں سمجھتاکہ ورلڈ کپ اسکواڈ میں شمولیت کیلیے جنوبی افریقی کرکٹ بورڈ میرے ساتھ رابطہ کرے گا۔

The post حالات بہتر ہو گئے، پاکستان جانے کا مناسب وقت آگیا، ڈی ویلیئرز appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » کھیل http://bit.ly/2RwFN8w