کیریئرداؤپر لگاکر اولیورکا اظہرعلی سے اظہار ہمدردی - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

کیریئرداؤپر لگاکر اولیورکا اظہرعلی سے اظہار ہمدردی

 لاہور:  کیریئر داؤ پر لگانے والے اولیور نے اظہرعلی سے اظہار ہمدردی کیا ہے۔

پاکستان کیخلاف شارٹ گیندوں پر ملنے والی کامیابی پر پروٹیز پیسر خود بھی حیران ہیں۔ تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقہ میں ٹیسٹ سیریز اظہرعلی کیلیے ڈراؤنا خواب ثابت ہوئی، تینوں میچز میں سینئر بیٹسمین مجموعی طور پر 59 رنز بنا سکے، اولیور نے انھیں4 بار آؤٹ کیا، سنچورین ٹیسٹ کی دونوں اننگز میں پاکستانی بیٹسمین نے انہی کو وکٹ کی قربانی پیش کی، کیپ ٹاؤن میں دوسری جبکہ جوہانسبرگ میں چوتھی اننگز میں اولیور نے مہمان بیٹسمین کو پویلین بھیجا۔ ایک انٹرویو میں پروٹیز پیسر نے کہاکہ افسوس اظہر علی کیلیے یہ ٹور اچھا نہیں رہا۔

میری بولنگ میں ایک خامی ہے کہ کبھی کبھار گیند بہت آگے کر دیتا ہوں، میں شارٹ بال کرنا پسند کرتا ہوں لیکن پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں اتنی زیادہ کامیابی پر مجھے خود بھی حیرت ہوئی۔ یاد رہے کہ انجرڈ ورنون فلینڈر کے پہلے ٹیسٹ کیلیے دستیاب نہ ہونے پر اولیور کو ٹیم کا حصہ بنایا گیا تھا، انھوں نے عمدہ کارکردگی سے اپنی جگہ پکی کرلی اور24 وکٹوں کے ساتھ مین آف دی سیریز کا ایوارڈ بھی لے اڑے۔ساتھی بیٹسمین ڈین ایلجر نے کہاکہ میں نے ٹیسٹ سیریز سے قبل 4 روزہ ڈومیسٹک میچ میں اولیور کا سامنا کیا، پیسر کو کھیلنا اتنا آسان نہیں، میں جانتا تھا کہ پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں ہم دونوں ٹیم کا حصہ ہوں گے لیکن اولیور سے اس بارے میں بات نہیں کی۔

The post کیریئرداؤپر لگاکر اولیورکا اظہرعلی سے اظہار ہمدردی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » کھیل http://bit.ly/2DgLT4d