چینی کمپنی کا پاورجنریشن یونٹ نیشنل گرڈ کے ساتھ منسلک - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

چینی کمپنی کا پاورجنریشن یونٹ نیشنل گرڈ کے ساتھ منسلک

 کراچی:  چائنا پاور حب جنریشن کمپنی پرائیوٹ لمیٹڈ (CPHGC) نے اپنے 1320 میگاواٹ کے کول پاور پراجیکٹ کے 660×2 میگاواٹ کے پہلے یونٹ کو کامیابی کے ساتھ نیشنل گرڈ کے ساتھ منسلک کر دیا ہے۔

اس طرح اب 660×2 میگاواٹ کے یونٹ نے قومی گرڈ میں پری کمیشننگ آزمائشی بنیاد پر بجلی کی فراہمی شروع کرنے کا سنگِ میل حاصل کرلیا ہے۔ پاور پراجیکٹ کے پہلے یونٹ کی کامیابی کے ساتھ نیشنل گرڈ کے ساتھ منسلک ہونے کے بعد 1320 میگاواٹ کے پراجیکٹ کا دوسرا یونٹ 2019کی پہلی ششماہی میں نیشنل گرڈ سے منسلک کردیا جائے گا۔ پراجیکٹ کے پہلے یونٹ کی synchronization سے پراجیکٹ کے کمرشل آپریشن کی بنیاد بھی پڑ گئی ہے جو کہ اگست 2019 میں متوقع ہے۔

چائنا پاور حب جنریشن کمپنی پرائیوٹ لیمیٹڈکے چیف ایگزیکٹیو آفیسر ژاؤینگ گینگ نے اس موقع پر پوری ٹیم کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہاکہ اس پراجیکٹ کی کامیابی میں پاکستانی اور چینی ملازمین کی محنت اور لگن شامل ہے۔ چائنا پاورحب جنریشن کمپنی پرائیوٹ لمیٹڈ SPICچائنا کی جانب سے پہلا غیر ملکی تھر مل پاور پراجیکٹ ہے جوکہ بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کا حصہ ہے۔ 1320میگاواٹ کا کول پاورپراجیکٹ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت قائم کیا جانے والا ترجیحی پراجیکٹ ہے۔ حب میں واقع چائنا پاور حب جنریشن کمپنی چائنا پاور انٹرنیشنل ہولڈنگ (CPIH)چائنا اسٹیٹ اونڈاورحب پاور کمپنی کے اشتراک سے قائم کی گئی ہے جس میں 74فیصد شیئرز سی پی آئی ایچ کے اور 26فیصد شیئرز حبکو کے ہیں۔

The post چینی کمپنی کا پاورجنریشن یونٹ نیشنل گرڈ کے ساتھ منسلک appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » بزنس http://bit.ly/2F0XHZO