وزیراعظم  ٹروڈو نے چین میں کینیڈا کے سفیر کو برطرف کردیا - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

وزیراعظم  ٹروڈو نے چین میں کینیڈا کے سفیر کو برطرف کردیا

اوٹاوا: کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے متنازع بیان دینے پر چین میں کینیڈا کے سفیر مک کالم کو عہدے سے برطرف کردیا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے چین میں کینیڈین سفیر مک کالم کو چینی موبائل نیٹ ورک کے ساتھ کینیڈا کے پیدا ہونے والے تنازع پر متنازعہ بیان دینے پر برطرف کردیا۔

چین میں کینیڈین سفیر مک کالم نے اپنے ایک بیان میں چین کی معروف موبائل کمپنی ہوائی کی صدر مس مینگ کی حوالگی کے امریکی مطالبے پر کڑی تنقید کی تھی، بعد ازاں کینیڈین سفیر نے اپنے بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کرنے کی شکایت کی تھی۔

چین کی معروف موبائل کمپنی کی صدر کو امریکا کی درخواست پر یکم دسمبر کو کینیڈا میں حراست میں لیا گیا تھا تاہم 10 ملین کینیڈین ڈالر کی زر ضمانت پر انہیں رہا کردیا گیا تھا لیکن وہ کینیڈا سے باہر نہیں جاسکتیں۔

امریکی حکام نے چینی موبائل کمپنی کی صدر کی حوالگی کے لیے باضابطہ درخواست دائر کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، آئینی طور پر 30 جنوری سے قبل امریکا اپنی درخواست دائر کرسکتا ہے۔

ادھر چین کے وزیر داخلہ کا امریکی حکام کو مس مینگ کی حوالگی سے باز رہنے کی تنبیہ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اگر امریکا نے حوالگی درخواست دائر کی تو خطے میں جاری تناؤ میں مزید اضافہ ہوجائے گا۔

واضح رہے کہ امریکا نے چینی موبائل کمپنی کے خلاف امریکیوں کے ذاتی تفصیلات اور دیگر ڈیٹا جمع کرنے کی تحقیقات کا آغاز کرتے ہوئے کینیڈا میں موجود کمپنی کی صدر کی گرفتاری کی درخواست کی تھی۔

The post وزیراعظم  ٹروڈو نے چین میں کینیڈا کے سفیر کو برطرف کردیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل http://bit.ly/2UlQwj1