اسلام آباد: افغانستان کے شہر مزار شریف میں قائم پاکستانی قونصل خانے میں دستی بم حملے کی کوشش ناکام بنا دی گئی ۔
ترجمان دفرخارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کے مطابق افغان حملہ آور خاتون نے ذاتی سامان میں ہینڈگرنیڈچھپاکر قونصل خانے میں گھسنے کی کوشش کی تو تلاشی کے دوران اس سے دستی بم برآمد ہوگیا۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ دستی بم برآمد ہونے پر حملے کی کوشش کرنے والی افغان خاتون کو حراست میں لے لیا گیا اور قونصل خانے کو بند کردیا گیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ واقعے پر کابل میں قائم پاکستانی سفارت خانے نے افغان دفترخارجہ سے فول پروف سیکیورٹی کی فراہمی کامطالبہ کیا ہے۔
The post افغان شہرمزار شریف میں پاکستانی قونصل خانے پر حملے کی کوشش appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان http://bit.ly/2WmU6vd