ملیر جیل میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کا سرچ آپریشن - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

ملیر جیل میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کا سرچ آپریشن

 کراچی: قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے ملیر جیل میں سرچ آپریشن کیا گیا جس میں مختلف بیرکس کی تلاشی لی گئی۔

ذرائع کے مطابق ملیر جیل میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سرچ آپریشن کیا، اس دوران رینجرز کی بھاری نفری موجود تھی اور جیل میں کسی کو بھی داخل ہونے کی اجازت نہیں تھی۔ ذرائع کے مطابق آپریشن کے دوران خطرناک قیدیوں سے ملنے والوں کا ریکارڈ بھی چیک کیا گیا جب کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مختلف بیرکس کی تلاشی بھی لی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملیر جیل میں آپریشن شہر قائد میں جاری دہشت گردی کی حالیہ کارروائیوں کے باعث کیا گیا۔ گزشتہ سال کے آخر میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایم کیو ایم پاکستان کے سابق رہنما علی رضا عابدی کو قتل کردیا تھا جب کہ اس سے قبل چینی قونصل خانے پر حملہ بھی کیا گیا تھا۔

The post ملیر جیل میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کا سرچ آپریشن appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان http://bit.ly/2s8V8ND