وزیراعظم آج 2 روزہ دورے پرترکی روانہ ہوں گے - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

وزیراعظم آج 2 روزہ دورے پرترکی روانہ ہوں گے

 اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان آج 2 روزہ دورے پرترکی روانہ ہوں گے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان آج 2 روزہ دورے پرترکی روانہ ہوں گے۔ وزیر اعظم شام 4 بجے ترکی کے شہر قونیہ میں پہنچیں گے۔ وزیراعظم میولانا میں رومی میوزیم کا دورہ کریں گے جب کہ انقرہ میں بزنس کمیونٹی اور سرمایہ کاروں کی تقریب سے خطاب کریں گے۔

جمعہ کووزیراعظم کاروباری سرگرمیوں کے حوالے سے اجلاس میں شریک ہوں گے، پاکستان میں دلچسپی کے خواہشمند ترکش سرمایہ کاروں سے بھی ملاقات کریں گے۔

وزیراعظم اتاترک میوزیم کا دورہ بھی کریں گے اورترک صدرطیب اردگان سے ون آن وان ملاقات بھی ہوگی، ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس اورعشائیہ بھی دیا جائے گا۔

The post وزیراعظم آج 2 روزہ دورے پرترکی روانہ ہوں گے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان http://bit.ly/2SExN25