سوئی ناردرن کو یومیہ ڈھائی کروڑ مکعب فٹ گیس فراہم کرنے کی منظوری - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

سوئی ناردرن کو یومیہ ڈھائی کروڑ مکعب فٹ گیس فراہم کرنے کی منظوری

 اسلام آباد: اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں سوئی ناردرن گیس کمپنی کو یومیہ ڈھائی کروڑ مکعب فٹ گیس فراہم کرنےکی منظوری دے دی گئی۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق وزیر خزانہ اسد عمر کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں یوریا کھاد کی طلب و رسد کا جائزہ لیا گیا۔

وزارت صنعت و پیداوار کو یوریا کھاد کی فراہمی کے لیے پلانٹس سے مسلسل پیداوار یقینی بنانے اور پاکستان مشین ٹول فیکٹری کی بحالی کے لیے وزارت صنعت پیداوار کو حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت دی گئی۔

اجلاس میں آدھی گیس فیلڈ سے سوئی ناردرن کو یومیہ اڑھائی کروڑ مکعب فٹ گیس فراہم کرنے کی منظوری بھی دی گئی۔ کہا گیا ہے کہ سوئی ناردرن کو گیس فراہمی سے گیس کی موجودہ ضرورت پوری کرنے میں مدد ملے گی۔

دریں اثنا ای سی سی نے پی ایس او اور آذربائیجان کی سرکاری آئل کمپنی کے ساتھ فیول سپلائی معاہدے پر اسٹیک ہولڈرز سے مزید مشاورت کرنے کی ہدایت بھی دی۔

The post سوئی ناردرن کو یومیہ ڈھائی کروڑ مکعب فٹ گیس فراہم کرنے کی منظوری appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » بزنس http://bit.ly/2GQMtK1