بھارت میں 111 سالہ طویل العمر مذہبی رہنما چل بسے - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

 بھارت میں 111 سالہ طویل العمر مذہبی رہنما چل بسے

بنگلور: بھارت میں دنیا کے معمر ترین مذہبی رہنما شری شیوا کمارا چل بسے آج انہیں سپرد خاک کردیا گیا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارت کے ایک ہندو فرقے کے سربراہ اور دنیا کے معمر ترین شخص شیوا کمار سوامی طویل علالت کے بعد چل بسے۔ اُن کی آخری رسومات آج ادا کردی گئیں۔

بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی نے شیوا کمار سوامی کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے اُن کی تعلیمی، سماجی اور معاشرتی خدمات پر خراج تحسین پیش کیا جب کہ کرناٹک میں تین دن کے سرکاری سوگ کا اعلان کیا گیا۔

شیوا کمار سوامی کی آخری رسومات میں پورے بھارت سے ہزاروں لوگوں نے شرکت کی۔ کرناٹک کے وزیراعلیٰ سمیت اعلیٰ وفاقی رہنماؤں نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی۔ اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔

شیوا کمار سوامی 1907ء میں میسور میں پیدا ہوئے تھے، وہ ہندو مذہب کے ایک فرقے لنگایت کے پیروکار تھے جسے بعد ازاں ہندو مت سے علیحدہ تسلیم کرلیا گیا تھا۔ یہ فرقہ وحدانیت پر یقین رکھتا اور ذات پات سے مبرا ہے۔

شیوا کمار سوامی نے شری سدھا گنگا سوسائٹی قائم کی اور 1 ہزار سے زائد تعلیمی درس گاہیں بنوائیں جب کہ ایک یتیم خانے میں 10 ہزار سے زائد بچوں کو مفت تعلیم، رہائش اور کھانا فراہم کیا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: دنیا کے معمر ترین شخص کا 113 سال کی عمر میں انتقال

شیوا کمار سوامی کو پدم بھوشن سمیت اعلیٰ بھارتی اعزازات سے نوازا گیا جب کہ تعلیم کے میدان میں ان کی خدمات پر ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری میں دی گئی۔

شیوا کمار سوامی کو دنیا کے معمر ترین انسان 113 سالہ جاپانی شخص کے انتقال کے بعد دنیا کا معمر ترین شخص تسلیم کیا گیا تھا تاہم وہ اس اعزاز کے حصول کے دوسرے روز ہی انتقال کرگئے۔

The post  بھارت میں 111 سالہ طویل العمر مذہبی رہنما چل بسے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل http://bit.ly/2AWksLm