تائپے: بلند و بالا پہاڑوں کو عبور کرکے چوٹی پر ماڈلنگ سے شہرت پانے والی گیگی وو ہائیکنگ کے دوران پہاڑ سے گر کر ہلاک ہوگئیں۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق ہائیکنگ اور ماڈلنگ کی دلدادہ ’گیگی وو‘ تائیوان کے یوشان نیشنل پارک میں تفریح کی غرض سے گئی تھیں جو ان کی زندگی کا آخری تفریحی دورہ ثابت ہوا۔
گیگی وو تائیوان کی 4 ہزار میٹر بلند ترین چوٹی پر ہائیکنگ کر رہی تھیں کہ حادثے کا شکار ہوگئیں، گیگی ایمرجنسی سینٹر سے رابطہ کرنے میں کامیاب ہوگئیں تھی تاہم موسم کی خرابی کے باعث اہلکار اُن کی مدد کو نہیں پہنچ سکے اور وہ جاںبر نہ ہوسکیں۔
موسم کی خرابی کے باعث ہیلی کاپٹر تین بار مایوس لوٹ آیا جس کے بعد اہل کاروں کو پیدل بھیجا گیا تاہم تب تک کافی دیر ہوگئی تھی اور ماڈل کی لاش ایک گھاٹی سے مل گئی۔
گیگی وو ایک تجربہ کار ہائیکر ہیں اور تمام جدید آلات و سامان سے لیس تھیں۔ وہ چوٹی عبور کرکے بکنی میں تصاویر کھینچ کر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شائع کرنے کے لیے شہرت رکھتی تھیں۔
The post پہاڑوں کی بلند و بالا چوٹی پر ماڈلنگ کرنے والی کوہ پیما ہلاک appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل http://bit.ly/2CCldJE