جزائر کا تنازع، جاپانی وزیراعظم پوٹن سے ملنے روس پہنچ گئے - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

جزائر کا تنازع، جاپانی وزیراعظم پوٹن سے ملنے روس پہنچ گئے

 ماسکو: روس کے صدر ولادی میر پوٹن کی دعوت پر علاقائی تنازع کے حل کے لیے جاپان کے وزیراعظم شنزو آبے ماسکو پہنچ گئے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق روسی صدر ولادی میر پوٹن کی دعوت پر جاپان کے وزیراعظم شنزو آبے ماسکو پہنچ گئے۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان جنگ عظیم دوم کے بعد دونوں ممالک کے درمیان پیدا ہونے والے سرحدی تنازع پر گفتگو ہوگی۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان 6 سال کے مختصر وقفے میں یہ پچیسویں ملاقات ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان برسوں سے تعطل کے شکار تعلقات پر برف پگھلنے لگی ہے اور جزائز کے سرحدوں کے تعین پر اتفاق کی راہ ہموار ہورہی ہے۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ کریل جزیروں کی ملکیت پر شدید اختلافات کے باوجود دونوں ممالک کا مذاکرات کے لیے بیٹھنا خوش آئند ہے اور دونوں ممالک کے درمیان کامیاب مذاکرات کے خطے کے امن پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

واضح رہے کہ جنگ عظیم دوم میں سویت آرمی کی جانب سے چار جزیروں کی سرحدوں کو بند کردیا گیا تھا جب کہ جاپان ان جزیروں پر حق ملکیت رکھتا ہے۔

The post جزائر کا تنازع، جاپانی وزیراعظم پوٹن سے ملنے روس پہنچ گئے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل http://bit.ly/2T6qiAX