سڈنی ٹیسٹ؛ بھارت کینگروز پر فیصلہ کن وارکیلیے تیار - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

سڈنی ٹیسٹ؛ بھارت کینگروز پر فیصلہ کن وارکیلیے تیار

سڈنی:  کینگروز پر فیصلہ کن وار کیلیے بھارت کو ایشون کے فٹ ہونے کا انتظار ہے پیٹ کی تکلیف میں مبتلا اسپنر منگل کو چھٹی کے موقع پر بھی نیٹ پریکٹس کرتے رہے آخری میچ میں کھلانے کا فیصلہ بدھ کو کیا جائے گا۔

ادھر آسٹریلوی پیسرز نے بھی اپنے وار خالی جانے کی وجوہات جاننے کیلیے سرجوڑ لیے۔ تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان سیریز کا چوتھا اور آخری ٹیسٹ جمعرات سے سڈنی میں شروع ہونے والا ہے جہاں پر عام طور پر کنڈیشنز سلو بولرز کے حق میں معاون ثابت ہوتیں اور بھارت کو پہلی بار آسٹریلیا میں ٹیسٹ سیریز کامیابی حاصل کرنے کیلیے کم سے کم اس میچ کو ڈرا کرنا ضروری ہے، اس لیے اس کی امیدیں اپنے اسٹار اسپنر ایشون کی فٹنس سے جڑی ہوئی ہیں جوکہ ایڈیلیڈ ٹیسٹ کے چوتھے روز پیٹ کی تکلیف میں مبتلا ہوگئے تھے اور اگلے روز میدان میں اتر کر انھوں نے تکلیف کو بڑھا دیا تھا، اسی انجری کے باعث وہ پرتھ اور میلبورن میں نہیں کھیل پائے۔

سال کے پہلے دن منگل کو سیریز میں 2-1 کی برتری رکھنے والی بھارتی ٹیم نے آرام کو ترجیح دی مگر ایشون سڈنی کرکٹ گراؤنڈ کی انڈور سہولیات میں نیٹ پریکٹس کرتے رہے، اس موقع پر ان کے ساتھ فزیو پیٹرک اور ٹرینر شنکر باسو بھی موجود تھے، انھوں نے تقریباً ایک گھنٹہ نیٹ میں گزارا، اگرچہ یہ فٹنس ٹیسٹ نہیں تھا مگر پیٹرک اور باسو دونوں ان کی بولنگ اور ردھم کا جائزہ لیتے رہے، ان کو سڈنی ٹیسٹ میں کھلانے کے حوالے سے حتمی فیصلہ بدھ کو متوقع ہے جب ٹیم پریکٹس کرے گی۔

میلبورن ٹیسٹ میں کامیابی کے بعد بھارتی کپتان ویرات کوہلی کا ایشون کے بارے میں کہنا تھا کہ وہ مکمل فٹنس کے قریب پہنچ چکے اور وہ ان کے سڈنی ٹیسٹ کھیلنے کے حوالے سے پرامید ہیں۔ دوسری جانب آسٹریلوی فاسٹ بولرز اس بات پر حیران ہیں کہ اس بار وہ مہمان بھارتی بیٹنگ لائن کو دباؤ میں لانے میں کیوں ناکام رہے ہیں، گذشتہ میچ میں آل راؤنڈ پرفارمنس دینے والے پیٹ کمنز کہتے ہیں کہ ہم مشترکہ طور پر اب تک کی اپنی پرفارمنس اور فیصلہ کن میچ کے حوالے سے لائحہ عمل پر غور کررہے ہیں۔ یاد رہے کہ گذشتہ روز آسٹریلوی کھلاڑیوں نے آپشنل ٹریننگ سیشن میں بھی حصہ لیا تھا۔

The post سڈنی ٹیسٹ؛ بھارت کینگروز پر فیصلہ کن وارکیلیے تیار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » کھیل http://bit.ly/2BS4uSb