گیس کی بندش سے برآمدات کو سنگین خطرات لاحق - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

گیس کی بندش سے برآمدات کو سنگین خطرات لاحق

 کراچی:  کراچی کی صنعتوں کو گیس کی سپلائی معطل کر کے 52 فیصد برآمدات کو متاثر کیا جارہا ہے گیس کی فراہمی میں برآمدی صنعتوں کو ترجیح نہ دینے کی صورت میں ملکی برآمدات کو سنگین خطرات لاحق ہوگئے ہیں۔

پاکستان ہوزری مینوفیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے سینٹرل چیئرمین جاوید بلوانی نے حکومت کو مطالبہ کیا ہے آئین کی پاسداری کرتے ہوئے گیس کی پیداوار کے حامل صوبے کی ضروریات ترجیحی بنیادوں پر پوری کرے۔

جاوید بلوانی نے کہا کہ صرف کراچی کی صنعتوں کا مجموعی برآمدات میں 52 فیصد حصہ ہے اوریہاں کی صنعتوں کو گیس فراہم نہ کرنے کا مطلب 52 فیصد ملکی ایکسپورٹ کو متاثر کرناہے۔

واضح رہے کہ کراچی میں گزشتہ کئی سال سے صنعتوں کے لیے ہفتہ وار گیس کی بندش نے عدم اطمینان کی فضا پیدا کردی ہے۔

The post گیس کی بندش سے برآمدات کو سنگین خطرات لاحق appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » بزنس https://ift.tt/2rDgItu