سعودی بیل آؤٹ پیکیج کے اثرات، اسٹاک مارکیٹ میں غیر متوقع تیزی - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

سعودی بیل آؤٹ پیکیج کے اثرات، اسٹاک مارکیٹ میں غیر متوقع تیزی

 کراچی:  سعودی بیل آؤٹ پیکیج کے مزید ایک ارب ڈالرموصول ہونے اور جنوری 2019 سے کریڈٹ پر3ارب ڈالرکی آئل سپلائی جیسے عوامل کے باعث پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں جمعہ کوغیر متوقع تیزی رونما ہوئی اور کے ایس ای 100 انڈیکس 574.03 پوائنٹس اضافے سے 38585.66 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔

گزشتہ روز کاروبار کے آغاز پر سرمایہ کاروں کی جانب سے محتاط طرز عمل اپنایا گیا جس کے باعث حصص کی خریدوفروخت میں مل اجلا رجحان دیکھنے میں آیا تاہم بعدازاںحکومتی مالیاتی اداروں ، مقامی بروکریج ہاؤسز سمیت دیگرانسٹی ٹیوشنز کی جانب سے بینکنگ، کیمیکل اور دیگرمنافع بخش سیکٹرکی نچلی سطح پر آئی ہوئی قیمتوں پر خریداری کی گئی جس کے نتیجے میں گزشتہ کئی دنوں سے چھائی مندی اثرات زائل ہوگئے۔

ٹریڈنگ کے دوران پرافٹ ٹیکنگ رجحان کی وجہ سے اتار چڑھاؤ کا سلسلہ بھی جاری رہالیکن مجموعی طور پر تیزی غالب آگئی اورمارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 574.03پوائنٹس اضافے سے 38585.66پوائنٹس پر بند ہوا۔

گزشتہ روزمجموعی طور پر336کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا،245کمپنیوں کے حصص کے بھاؤمیں اضافہ ،67کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ24کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔ بیشتر کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ ہونے سے مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت میں82ارب85 کروڑ90لاکھ90 ہزار664 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیاگیا جس سے سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت بڑھ کر77کھرب58 ارب54 کروڑ 93 لاکھ 26 ہزار 441 روپے ہوگئی۔

مجموعی طور پر 9 کروڑ 85 لاکھ 22 ہزار 230 شیئرز کا کاروبارہواجوجمعرات کی نسبت 1 کروڑ 42 لاکھ 73 ہزار 730 شیئرز زائد ہے۔ قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کے حساب سے ماڑی پٹرولیم کے حصص سرفہرست رہے۔

The post سعودی بیل آؤٹ پیکیج کے اثرات، اسٹاک مارکیٹ میں غیر متوقع تیزی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » بزنس https://ift.tt/2GftCHW