ایل این جی ٹرمینل کے 29 فیصد شیئرز ہالینڈ کی کمپنی کو منتقل - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

ایل این جی ٹرمینل کے 29 فیصد شیئرز ہالینڈ کی کمپنی کو منتقل

 کراچی:  اینگرو کارپوریشن نے ہالینڈ کی کمپنی رائل ووپاک کو ایل این جی ٹرمینل پاکستان لمیٹڈ کے 29فیصد شیئرزفروخت کرنے کی ڈیل مکمل کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

معاہدے کے تحت اینگرو کارپوریشن نے 24 فیصد اور انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن نے 5فیصد شیئرز ووپاک ایل این جی ہولڈنگ کوفروخت کیے ہیں۔ اس معاہدے سے مجموعی طورپر 31.4ملین ڈالر کی براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری متوقع ہے۔

یہ ٹرانزیکشن ووپاک کی جانب سے طویل عرصے سے جاری آپریشنل، فنانشل اور ریگولیٹری پہلوؤں کا باریک بینی سے جائزہ لینے کے بعد مکمل کی گئی ہے۔ یہ معاہدہ اینگرو کارپوریشن کی جانب سے گزشتہ 3سال میں مجموعی طوپر 550ملین ڈالر کی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری لانے کا حصہ ہے۔

اینگرو ایل این جی ٹرمینل پاکستان ETPL کی ذیلی کمپنی ہے جس کا پورٹ قاسم میں اینگر و ووپاک کیمیکل ٹرمینل کے برابر میں ایل این جی ٹرمینل ہے۔ یہ ٹرمینل 2015سے آپریشنل ہے اور ملک میں ایل این جی کا پہلا ٹرمینل ہے۔ یہ ٹرمینل اپنے آغاز سے 590بلین کیوبک فٹ گیس ری گیسیفائیڈ کرچکا ہے اور اس نے اپنے تمام وعدوں اور معاہدوں کو برقت مکمل کیا ہے۔

علاوہ ازیں ٹرمینل میں 7.5کلومیٹر کی ہائی پریشرگیس پائپ لائن کی جیٹی بھی شامل ہے۔ یہ پائپ لائن سوئی سدرن گیس کمپنی کے ساتھ منسلک ہے۔

The post ایل این جی ٹرمینل کے 29 فیصد شیئرز ہالینڈ کی کمپنی کو منتقل appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » بزنس https://ift.tt/2GicilO