آئین میں تبدیلی لاکروسیم خان کو پی سی بی کا چیف ایگزیکٹیو آفیسر بنائیں گے، مانی - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

آئین میں تبدیلی لاکروسیم خان کو پی سی بی کا چیف ایگزیکٹیو آفیسر بنائیں گے، مانی

 کراچی:  پی سی بی کے چیئرمین احسان مانی نے کہا ہے کہ آئین میں تبدیلی لاکر برطانیہ  سے آنے والے پی سی بی کے نئے ایم ڈی وسیم خان کو ادارے کاچیف ایگزیکٹیو آفیسربنادیا جائے گا۔

پی سی بی میں  بہترین پروفیشنلزکو لانا پاکستان میں تبدیلی کی علامت ہے، انھوں نے یہ بات نیشنل اسٹیڈیم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، انھوں نے کہا کہ  پی ایس ایل فور کے فائنل سمیت 5 میچزکراچی میں ہوں گے، غیرملکی کرکٹرزکے پاکستان آنے سے ملک میں انٹر نیشنل کرکٹ کی راہیں کھلنے میں مدد ملے گی۔

انھوں نے نیوزی لینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں پاکستان کی  شکست پر تبصرے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ ہارجیت کھیل کا حصہ ہوتی ہے، قبل ازیں احسان مانی نے ایشیا ایمرجنگ کپ کے آخری دن منعقدہ میچزدیکھے اور ٹیموں کے کھلاڑیوں سے ملاقات کی۔

The post آئین میں تبدیلی لاکروسیم خان کو پی سی بی کا چیف ایگزیکٹیو آفیسر بنائیں گے، مانی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » کھیل https://ift.tt/2PyavbO