’’کرکٹ نامہ‘‘ معلوماتی کتاب ہے، سرفرازاحمد - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

’’کرکٹ نامہ‘‘ معلوماتی کتاب ہے، سرفرازاحمد

 کراچی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفرازاحمد نے کہا ہے کہ روزنامہ ایکسپریس کے اسپورٹس رپورٹر سلیم خالق اسپورٹس صحافت میں اپنا لوہا منوا چکے ہیں، ان کی تحریرکی جانے والی کتاب کرکٹ نامہ بہترین معلوماتی کتاب ہے۔

اس میں کرکٹ سے متعلقہ چیزوں کا خوبصورتی سے احاطہ کیا گیا ہے،ان خیالات کااظہار انھوںنے کراچی جیمخانہ میں کتاب کی تقریب رونمائی سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا ، سرفراز احمد نے مزید کہاکہ کرکٹ سے شغف رکھنے والیوالوں کی صاحب کتاب کی تحریروں کاانتظار رہتا ہے، سلیم خالق کا کہنا تھاکہ آٹھویں کاوش کی تخلیق میرے لیے باعث فخر ہے، صحافتی ذمے داری کی ادائیگی کے دوران بیرون ملک پیش آنے والے واقعات کی قلمبندی کو پسندکیا جانا میری کامیابی ہے، ایکسپریس میڈیا گروپ کے سی ای او اعجاز الحق نے کہا کہ سلیم خالق ایکسپریس ہی نہیں بلکہ ملک بھر میں اپنی صلاحیتوں کے باعث نمایاں مقام رکھتے ہیں۔

اپنی معلومات کے ساتھ بہترین طرز تحریر کے مالک ہیں،پی ایس ایل کی معروف فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے روح رواں ندیم عمر نے کہا کہ سلیم خالق کرکٹ کے حوالے سے اسپورٹس صحافت میں نمایاں ترین مقام کے حامل ہیں، سابق ٹیسٹ کرکٹر اقبال قاسم نے کہاکہ دلچسپ پیرائے میں تحریر قاری کے انہماک میں اضافہ کرتی ہے،سابق ٹیسٹ کرکٹر شعیب محمد نے کہا کہ کرکٹ پر بھرپور دسترس رکھنے کے باعث سلیم خالق کی تحریریں مستند تصور کی جاتی ہیں۔ کے سی سی اے کے سابق صدر پروفیسر اعجاز فاروقی کا کہنا تھا کہ کتاب بہت معلوماتی ہے، کرکٹ کے ساتھ کرکٹ کھیلنے والے شہروں کے حوالے سے بھی روشناس کرایا ہے، روزنامہ ایکسپریس کراچی کے ایڈیٹر طاہر نجمی نے کہا کہ آج کے دور میں کتاب لکھنا مشکل کام ہے لیکن سلیم خالق نے یہ کام ذمے داری اور بھرپور انداز میں سر انجام دیا ہے، اس موقع پر مشتاق سبحانی نے بھی اظہار خیال کیا، تقریب میں اعظم خان اور ظفر احمد سمیت دیگر بھی موجود تھے، تقریب کی نظامت مرزا اقبال بیگ نے کی۔

The post ’’کرکٹ نامہ‘‘ معلوماتی کتاب ہے، سرفرازاحمد appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » کھیل https://ift.tt/2zMpppC