سونا بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، عالمی مارکیٹ میں مندی - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

سونا بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، عالمی مارکیٹ میں مندی

 کراچی: فی تولہ اور10 گرام سونے قیمت تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت4 ڈالرکی کمی سے 1239 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باوجود مقامی صرافہ مارکیٹوں میں جمعہ کوفی تولہ اور10 گرام سونے قیمت تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

فی تولہ اور فی 10 گرام سونے کی قیمت میں بالترتیب 400 روپے اور 343 روپے کا اضافہ ہو گیا جس کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت 66200 روپے اور فی 10گرام سونے کی قیمت 56756 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ۔

اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیرکسی تبدیلی کے 880روپے اور فی10گرام چاندی کی قیمت 754 روپے 45 پیسے پر مستحکم رہی ہے۔

The post سونا بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، عالمی مارکیٹ میں مندی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » بزنس https://ift.tt/2rAQW9b