امریکی محکمہ دفاع کی ترکی کو پیٹریاٹ میزائلوں کی فروخت کی منظوری - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

امریکی محکمہ دفاع کی ترکی کو پیٹریاٹ میزائلوں کی فروخت کی منظوری

 واشنگٹن: امریکی محکمہ دفاع نے ترکی کو پیٹریاٹ میزائلوں کی فروخت کی منظوری دے دی۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ترکی کو تقریباً ساڑے 3 ارب ڈالر مالیت کے پیٹریاٹ ایئر اینڈ میزائل ڈیفنس سسٹم کی فروخت کی منظوری دے دی گئی ہے۔ اس منظوری کے تحت ترکی کو 80 پیٹریاٹ ایم آئی ایم۔104ای گائیڈنس اینہانسڈ میزائل، 60 پی اے سی۔3 میزائل سیگمنٹ اینہانسمنٹ میزائل اور ان کے آلات فروخت کئے جائیں گے۔

پینٹاگون کے مطابق ترکی کو پیٹریاٹ ایئر اینڈ میزائل ڈیفنس سسٹم کی فروخت کے حوالے سے امریکی کانگرس کو باقاعدہ اطلاع دے دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ امریکی محکمہ دفاع کی طرف سے یہ منظوری طویل عرصہ کے بعد اور روس کے ساتھ ایس۔400 ایئر ڈیفنس سسٹم کی خرایداری کے معاہدے کے بعد دی گئی ہے۔

خیال رہے کہ ترکی نے روس کے ساتھ یہ معاہدہ امریکا سے پیٹریاٹ میزائلوں کی خریداری کی کوششوں میں ناکامی کے بعد کیا تھا۔ امریکی حکام نے ترکی کو روس سے ایس۔ 400 ایئر ڈیفنس سسٹم کی خرایداری سے باز رکھنے کی کوشش کی تاہم اس میں ناکامی کے بعد اسے پیٹریاٹ میزائل فروخت کرنے کی منظوری دے دی۔

The post امریکی محکمہ دفاع کی ترکی کو پیٹریاٹ میزائلوں کی فروخت کی منظوری appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/2QEOI7A