چین کا امریکا کی جانب سے خلائی فورس بنانے کے اعلان پر ردعمل - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

چین کا امریکا کی جانب سے خلائی فورس بنانے کے اعلان پر ردعمل

بیجنگ: چین نے امریکا کی جانب سے خلائی فورس بنانے کے اعلان پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق بیجنگ میں پریس بریفنگ کے دوران ترجمان چینی وزارت خارجہ ہوا چنینگ نے امریکا کی جانب سے خلائی فورس بنانے کے اعلان پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا خلا کو جنگی سرگرمیوں کا مرکز بنانے سے گریز کرے کیوں کہ خلا کو میدان جنگ بنانا پوری دنیا کیلیے تباہ کن ہوگا۔

ترجمان چینی وزارت خارجہ ہوا چنینگ نے پریس بریفنگ کے دوران امریکا کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ خلا کو امن کا مقام رہنے دیا جائے اور اسلحہ کے انبار نہ لگائے جائیں۔

The post چین کا امریکا کی جانب سے خلائی فورس بنانے کے اعلان پر ردعمل appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/2Ra9P0S