اسلام آباد بارکونسل اورآزاد کشمیربارکونسل کے درمیان معاہدہ طے پا گیا - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

اسلام آباد بارکونسل اورآزاد کشمیربارکونسل کے درمیان معاہدہ طے پا گیا

 اسلام آباد: اسلام آباد بارکونسل اورآزاد کشمیربارکونسل کے درمیان معاہدہ طے پا گیا جس کے بعد وکلاء بغیراین اوسی آزاد کشمیر کی عدالتوں میں پیش ہوسکیں گے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق اسلام آباد بارکونسل اورآزاد کشمیربارکونسل کے درمیان معاہدہ طے پا گیا جس کی تقریب اسلام آباد بارکونسل کے دفترجوڈیشل کمپلیکس میں ہوئی، تقریب میں وائس چیئرمین اسلام آباد بار فیاض جندران اورآزاد کشمیر بارکے وائس چیئرمین چوہدری شوکت نے دستخط کئے۔

معاہدہ کے مطابق اسلام آباد بارکونسل کے ممبران وکلاء کوآزادکشمیرکے لئے این اوسی لینے کی ضرورت نہیں، وکلاء بغیراین اوسی آزادکشمیر کی عدالتوں میں پیش ہوسکیں گے۔

واضح رہے کہ اس معاہدے قبل آزادکشمیرکے وکلاء اسلام آباد کی عدالتوں میں پیش ہوسکتے تھے لیکن اسلام آباد کے نہیں۔

The post اسلام آباد بارکونسل اورآزاد کشمیربارکونسل کے درمیان معاہدہ طے پا گیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2PR4tTO