چمن: بوگرہ روڈ پر دھماکے کے نتیجے میں قبائلی رہنما سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق چمن کے علاقے بوگرہ روڈ پر دھماکے کے نتیجے میں قبائلی رہنما حاجی باول آکا سمیت 3 افراد زخمی، دھماکے کے بعد ریسکیو ورکرز نے زخمی ہونے والے افراد کو اسپتال منتقل کیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔
دھماکے کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جگہ کو گھیرے میں لیکر شواہد اکھٹے کرنا شروع کردیے ہیں جب کہ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔
The post چمن کے علاقے بوگرہ روڈ پر دھماکا، 3 افراد زخمی appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2zZPYI7