ڈالر کی قدر مستحکم رہی، روپے کے مقابلے میں ایک پیسے کا اضافہ - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

ڈالر کی قدر مستحکم رہی، روپے کے مقابلے میں ایک پیسے کا اضافہ

 کراچی: مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں بدھ کوامریکی ڈالر کی قدر مستحکم رہی جبکہ انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں مزیدایک پیسے کااضافہ ہوا۔

فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق بدھ کوانٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں مزیدایک پیسے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید138.93روپے سے بڑھ کر 138.94روپے اور قیمت فروخت139.03روپے سے بڑھ کر139.04روپے ہوگئی جب کہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت میں استحکام رہا۔

دوسری جانب یوروکی قیمت خریدمیں50پیسے اورقیمت فروخت میں70پیسے جبکہ برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خریدمیں20پیسے اور قیمت فروخت میں30پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیاگیا۔

The post ڈالر کی قدر مستحکم رہی، روپے کے مقابلے میں ایک پیسے کا اضافہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » بزنس https://ift.tt/2GutXa8