جاری کھاتے کے خسارے میں اضافے کی رفتار سست ہوگئی، اسٹیٹ بینک - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

جاری کھاتے کے خسارے میں اضافے کی رفتار سست ہوگئی، اسٹیٹ بینک

 کراچی: ترسیلات کی آمد میں اضافے اور سروس سیکٹر کی تجارت کے خسارے میں کمی سے جاری کھاتے کے خسارے میں اضافے کی رفتار سست ہوگئی ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 5 ماہ میں درپیش کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ جی ڈی پی کے 4.8 فیصد کے برابر رہا جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کا خسارہ جی ڈی پی کے 5 فیصد کے برابر تھا۔

اعدادوشمار کے مطابق جولائی تا نومبر کے دوران جاری کھاتے کو 6ارب 9کروڑ ڈالر خسارے کا سامنا کرنا پڑا۔

The post جاری کھاتے کے خسارے میں اضافے کی رفتار سست ہوگئی، اسٹیٹ بینک appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » بزنس https://ift.tt/2RamUr0