فی تولہ سونا مزید 150 روپے مہنگا ہوگیا - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

فی تولہ سونا مزید 150 روپے مہنگا ہوگیا

 کراچی: ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری رہا اور فی تولہ سونا مزید 150 روپے مہنگا ہوگیا۔

آل کراچی صراف اینڈ جیولرزایسوسی ایشن کے مطابق کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں مزید150روپے اور10 گرام سونے کی قیمت میں128 روپے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا۔

فی تولہ سونے کی  67800 روپے سے بڑھ کر67950روپے اور 10گرام سونے کی قیمت58128روپے سے بڑھ کر 58256 روپے کی بلند ترین سطح پرپہنچ گئی۔بدھ کوچاندی کی فی تولہ اوردس گرام قیمت میں استحکام رہا۔

The post فی تولہ سونا مزید 150 روپے مہنگا ہوگیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » بزنس https://ift.tt/2R4fyFC