سی این جی اسٹیشن مزید 12 گھنٹے کیلئے بند، آج رات 8 بجے کھلیں گے - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

سی این جی اسٹیشن مزید 12 گھنٹے کیلئے بند، آج رات 8 بجے کھلیں گے

 کراچی: سی این جی اسٹیشن آج  صبح 8 بجے کے بجائے رات 8 بجے کھلیں گے۔

کراچی والوں کے لئے پھر بُری خبر سامنے آگئی، سی این جی اسٹیشن آج صبح 8 سے رات 8 بجے تک مزید 12 گھنٹے کے لیے بند رہیں گے۔

سوئی سدرن گیس کمپنی کے مطابق فیصلہ سی این جی کے کم پریشرکی وجہ سے کیا گیا ہے، گیس سسٹم میں پریشر کی کمی کی وجہ سے گیس پریشر میں کمی آگئی ہے، اس لیے گھریلو صارفین اور کمرشل سیکٹر کی طلب پوری کرنے میں شدید دشواری کا سامنا ہے۔

سوئی سدرن گیس کمپنی کا کہنا ہے کہ گھریلو صارفین کی طلب پوری کرنے کے لیے سندھ بھر میں تمام سی این جی اسٹیشنوں کو آج صبح 8 بجے سے رات 8 بجے تک گیس کی ترسیل معطل رہے گی۔

The post سی این جی اسٹیشن مزید 12 گھنٹے کیلئے بند، آج رات 8 بجے کھلیں گے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » بزنس https://ift.tt/2GxMEcL