ٹاس جیتنے پر پہلے بیٹنگ کرنے کا پاکستانی منصوبہ - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

ٹاس جیتنے پر پہلے بیٹنگ کرنے کا پاکستانی منصوبہ

سنچورین: جنوبی افریقہ سے پہلے ٹیسٹ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا اپنا منصوبہ ظاہر کردیا۔

کپتان سرفراز احمد کہتے ہیں کہ سنچورین میں کوئی بھی چوتھی اننگز میں بیٹنگ نہیں کرنا چاہے گا، ہم اپنے کوچ مکی آرتھر کی جنوبی افریقی کنڈیشنز سے شناسائی کا فائدہ اٹھائیں گے، ورلڈ کلاس لیگ اسپنر یاسر شاہ کی صورت میں ہمیں پروٹیز پر ایڈوانٹیج حاصل ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں ٹاس جیتنے کی صورت میں پہلے بیٹنگ کو ترجیح دے گا، اس بات کا اعلان خود کپتان سرفراز احمد نے میڈیا سے بات چیت میں کیا، ان کا کہنا تھا کہ ہمیں اچھی طرح معلوم ہے کہ ٹاس جیتنے کے بعد ہم نے کیا کرنا ہے کیونکہ ہمارے پاس ایسا کوچ ہے جنھوں نے جنوبی افریقہ میں کوچنگ کی ہے، اگر آپ سنچورین کی تاریخ دیکھیں تو یہاں پر چوتھی اننگز میں بیٹنگ کافی دشوار ہوتی ہے، جو بھی یہاں ٹاس جیتتا ہے وہ پہلے بیٹنگ کو ترجیح دیتا ہے۔

کوئی بھی چوتھی اننگز میں بیٹنگ کرنا پسند نہیں کرے گا چاہیے اسے 200 رنز کا ہی ہدف کیوں نہ ملا ہو۔ سرفراز نے سیم فرینڈلی وکٹوں پر بھی میزبان سائیڈ کیلیے یاسرشاہ کو ایک بڑا خطرہ قرار دیا، ان کا کہنا تھا کہ یہاں پر کنڈیشنز کافی مختلف ہیں لیکن ہمارے پاس یاسر شاہ کی صورت میں ایک ورلڈ کلاس اسپنر موجود ہے، وہ صرف 33 ٹیسٹ میچز میں 200 وکٹیں لے چکے ہیں۔

ہم جانتے ہیں کہ پروٹیز نے گذشتہ 3 برس کے دوران کسی بھی اچھے لیگ اسپنر کا سامنا نہیں کیا، اسی لیے ہمیں یاسر شاہ کی صورت میں ایڈوانٹیج حاصل اور مجھے امید ہے کہ میزبان سائیڈ کو انھیں کھیلنے میں دشواری ہوگی۔ سنچورین سے پاکستان کی کچھ ناخوشگوار یادیں بھی وابستہ ہیں، آخری مرتبہ اس کا پروٹیز سے یہاں پر مقابلہ 2013 میں ہوا تھا جس میں گرین کیپس کو ایک اننگز اور 18 رنز سے شکست ہوئی تھی۔

The post ٹاس جیتنے پر پہلے بیٹنگ کرنے کا پاکستانی منصوبہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » کھیل http://bit.ly/2T8VGhZ