لاہور: آئندہ برس جنوری میں شیڈول پاکستان ہاکی لیگ کے ایک بار پھر ملتوی ہونے کا امکان پیدا ہو گیا۔
کرسمس اور نیو ایئر نائٹ کی تعطیلات کے باعث غیر ملکی کھلاڑی بھی پاکستان آنے سے ہچکچاہٹ کا شکار ہیں، نئی صورت حال کے بعد پاکستان ہاکی فیڈریشن حکام بھی ہاکی لیگ کی تاریخوں کو آگے بڑھانے کے حق میں ہیں۔
لیگ اب پاکستان سپرلیگ کے بعد مارچ میں کھیلی جائے گی، دس روزہ ایونٹ کی تاریخی15 تا 25 مارچ تک تجویز کی جارہی ہیں تاہم حتمی فیصلہ پی ایچ ایف کے ایگزیکٹو بورڈ میں کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق پی ایچ ایف چاہتی ہے کہ لیگ کی ہر ٹیم میں کم از کم 3 غیر ملکی کھلاڑی ضرور شامل ہوں تاہم لیگ کی مارکیٹنگ ٹیم اب تک صرف 12 غیر ملکی کھلاڑیوں کو ہی کنفرم کر سکی ہے۔
The post پاکستان ہاکی لیگ پھر ملتوی ہونے کا امکان، مارچ میں انعقاد ممکن ہوگا appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » کھیل http://bit.ly/2CAtgYV