پنجاب حکومت نے غیر معیاری اسٹیج ڈراموں پر پابندی عائد کردی - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

پنجاب حکومت نے غیر معیاری اسٹیج ڈراموں پر پابندی عائد کردی

لاہور: پنجاب حکومت نے الحمرا آرٹس کونسل لاہور میں پیش کیے جانے والے غیر معیاری اور غیر اخلاقی اسٹیج ڈراموں پرپابندی عائد کردی۔

صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت فیاض الحسن چوہان نے الحمرا آرٹس کونسل میں پیش کیے جانے والے غیر معیاری اسٹیج ڈراموں پر  پابندی لگائی۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے الحمرا آرٹس کونسل کی گورننگ باڈی کو بھی تحلیل کردیا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: فیاض الحسن چوہان نےنازیبا زبان پر معذرت کرلی

وزارت اطلاعات و ثقافت کے ترجمان کے مطابق الحمرا ہال میں منعقد ہونے والے کمرشل  ڈراموں کی پیشکش کو بھی ممنوع قرار دیاگیا ہے اور جنوری میں ہونے والے اسٹیج ڈراموں کو منسوخ کردیاگیا ہے۔

صوبائی وزیراطلاعات و ثقافت کے مطابق الحمرا آرٹس کونسل میں صرف اچھے اسکرپٹ پر مشتمل ڈرامے پیش کرنے کی اجازت دی جائے گی۔ جب کہ ڈراما پیش کرنے کی پیشگی اجازت  8 ممبر پر مشتمل کمیٹی سے لینی ہوگی اس کے علاوہ ڈراما پیش کیے جانے سے قبل دس ہزار روپے کی رقم بطور سییکورٹی ایڈوانس جمع کرانی ہوگی۔

The post پنجاب حکومت نے غیر معیاری اسٹیج ڈراموں پر پابندی عائد کردی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2E0Wwcc