ایل پی جی مہنگے داموں فروخت، اوگرا نے نوٹس لے لیا - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

ایل پی جی مہنگے داموں فروخت، اوگرا نے نوٹس لے لیا

 اسلام آباد:  ملک بھرمیں ایل پی جی کی من مانی قیمتیں وصول کرنے پر آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے معاملے کا نوٹس لیکر خصوصی ٹیمیں تشکیل دے کر فیلڈ میں چھاپے مارنے شروع کر دیئے جب کہ زائد قیمت وصول کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا حکم دیدیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ملک بھر میں سردی کی لہر سے گھریلو گیس صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہاہے جبکہ دوسری جانب ایل پی جی سلنڈر کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا۔

اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ماہ دسمبرکیلیے ایل پی جی سلنڈر پر55 روپے پٹرولیم لیوی اور17 فیصد جی ایس ٹی شامل کرکے قیمت 1338.78روپے مقرر کی گئی ہے جبکہ شہری علاقوں میں ایل پی جی سلنڈر2500 سے 3000 روپے میں فروخت ہورہاہے۔

The post ایل پی جی مہنگے داموں فروخت، اوگرا نے نوٹس لے لیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » بزنس https://ift.tt/2rycseG