مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجی نے فائرنگ کرکے ساتھی اہلکار کو قتل کردیا - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجی نے فائرنگ کرکے ساتھی اہلکار کو قتل کردیا

 سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کے آرمی کیمپ میں اہلکاروں کے درمیان جھگڑے میں ایک سپاہی نے اپنے ساتھی اہلکار کو گولیاں مار کر قتل کردیا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع ڈوڈا میں واقع بھارتی آرمی کیمپ میں معمولی بات پرجھگڑے ہوا جس کے نتیجے میں ایک سپاہی نے حوالدار راجیش کو سرکاری رائفل سے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔

بھارتی فوج کے ترجمان نے بھارتی سپاہی کی ساتھی اہلکار کی فائرنگ سے ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے میڈیا کو بتایا کہ دو اہلکاروں کے درمیان جھگڑا معمولی تلخ کلامی سے شروع ہوا جس پر مشتعل ہوکر سپاہی نے فائرنگ کردی۔

بھارتی فوج کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ واقعے کی تحقیقات کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے جب کہ فائرنگ کرنے والے سپاہی کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ تمام آئینی اور قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے۔

واضح رہے کہ کشمیر میں قابض بھارتی فوجی اہلکاروں کے درمیان جھگڑے میں قتل کا واقعہ نیا نہیں رواں برس ساتھی اہلکار کے ہاتھوں قتل ہونے والے سپاہیوں کی تعداد 6 ہوگئی ہے جب کہ خودکشی کرنے والے اہلکار اس کے علاوہ ہیں۔

The post مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجی نے فائرنگ کرکے ساتھی اہلکار کو قتل کردیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل http://bit.ly/2CzPzxS