نواز شریف نے جیل میں قرآن مجید، دینی اور ادبی کتب منگوالیں - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

نواز شریف نے جیل میں قرآن مجید، دینی اور ادبی کتب منگوالیں

 لاہور: کوٹ لکھپت جیل میں ڈاکٹرز کی خصوصی ٹیم نے سابق وزیراعظم کا طبی معائنہ کیا اور ان کی طبیعت کو بہتر قرار دیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق لاہورکوٹ لکھپت جیل میں سروسزاسپتال کے ڈاکٹرزکی خصوصی ٹیم نے 45 منٹ تک سابق وزیراعظم کا طبی معائنہ کیا۔ ڈاکٹرز کی ٹیم نے سابق وزیراعظم کی صحت بارے تفصیلات پوچھیں اورنوازشریف کا بلڈ پریشر نارمل قرارد یا۔

دوسری جانب جیل ذرائع سابق وزیراعظم کو رات گئے گھرسے آنے والی ادویات بھی پہنچائی گئیں، نواز شریف نے اخبارات کا مطالعہ بھی کیا، انہوں نے نیلے رنگ کی شلوارقمیض پہن رکھی ہے، جیل میں سپرٹنڈنٹ اورڈپٹی سپرنٹنڈنٹ نے جیل دورہ کے دوران نوازشریف سے ملاقات بھی کی۔

جیل حکام کی جانب سے نواز شریف کا ملاقات کا دن جمعرات مقررکیا گیا ہے، دوست احباب اورپارٹی رہنماؤں سے ملاقات کی لسٹ پہلے نوازشریف کوبھجوائی جائے گی، نوازشریف کوجن سے ملنا ہوگا انکے نام سپرنٹنڈنٹ کوآگاہ کریں گے۔ جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ سنٹرل جیل میں میاں نواز شریف کو جیل میں 4470 نمبراندراج کیا گیا ہے، نوازشریف جب تک جیل میں رہیں گے ان کی شناخت یہ نمبرہوگا۔

واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف العزیزیہ ریفرنس میں 7 سال قید سمیت ڈیڑھ ارب روپے اور25 ملین ڈالرجرمانے کی سزا پر کوٹ لکھپت جیل منتقل کردیئے گئے ہیں۔

The post نواز شریف نے جیل میں قرآن مجید، دینی اور ادبی کتب منگوالیں appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان http://bit.ly/2QOBS6O