سانحہ اے پی ایس کو 4 سال بیت گئے، والدین آج بھی غم سے نڈھال - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

سانحہ اے پی ایس کو 4 سال بیت گئے، والدین آج بھی غم سے نڈھال

پشاور: سانحہ آرمی پبلک اسکول کو 4 سال بیت گئے جب کہ سانحہ میں شہید ہونے والے والدین آج بھی غم سے نڈھال ہیں۔

اپنے پیاروں کو یاد کرتے والدین کی آنکھوں سے آنسو نکل آتے ہیں، 16 دسمبر 2014ء کو دہشت گردوں نے آرمی پبلک اسکول پر حملہ کرکے 143 بچوں کو شہید کردیا تھا، شہید بچوں کی چوتھی برسی کل (اتوار کو) منائی جائے گی۔

بچوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلیے آرمی پبلک اسکول میں تقریب کا انعقاد کیا جائے گا جبکہ آج شام والدین کی جانب سے آرمی پبلک اسکول میں بچوں کی یاد میں شمعیں روشن کی جائیں گی۔

The post سانحہ اے پی ایس کو 4 سال بیت گئے، والدین آج بھی غم سے نڈھال appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2CcfRFW