شہر کی 108 سڑکوں پر ایل ای ڈی انرجی سیونگ لائٹس لگانے کا فیصلہ - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

شہر کی 108 سڑکوں پر ایل ای ڈی انرجی سیونگ لائٹس لگانے کا فیصلہ

 کراچی: بلدیہ عظمیٰ کی تمام 108 سڑکوں پر اسٹریٹ لائٹس کو ایل ای ڈی انرجی سیونگ لائٹس میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

بلدیہ عظمیٰ کراچی چائنا کی معروف انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ کمپنی کے اشتراک سے شہر میں اسٹریٹ لائٹس کے نظام کو جدید اور سولر نظام پر منتقل کرنے کیلیے کام شروع کررہی ہے۔ شہر میں اسٹریٹ لائٹس کو ایل ای ڈی انرجی سیونگ لائٹس میں تبدیل کیا جا سکے،اس سے شہر میں اسٹریٹ لائٹس میں بہتری اور انرجی میں بچت ہوگی،منصوبے کے تحت بلدیہ عظمیٰ کی تمام 108 سڑکوں پر اسٹریٹ لائٹس کو ایل ای ڈی انرجی سیونگ لائٹس میں تبدیل کیا جائے گا۔

منصوبے پر عمل درآمد کے لیے بلدیہ عظمیٰ کراچی اور چین کی زیان روڈ کنسٹرکشن مشینری کمپنی(XRMC)کے درمیان جمعہ کو کے ایم سی صدر دفتر میں مفاہمتی یادداشت(MoU)پر دستخط کیے گئے جس کے تحت چین کی سب سے بڑی روڈ بلڈنگ مشینری کراچی میں انرجی سیونگ اسٹریٹ لائٹس کا نظام قائم کرنے میں مدد فراہم کرے گی، معاہدے پر میئر کراچی وسیم اختر اور چینی کمپنی کے نمائندے نے دستخط کیے۔

اس موقع پر سینئر ڈائریکٹر کو آرڈی نیشن مسعود عالم، سینئر ڈائریکٹر کلچر اینڈ اسپورٹس ریحان خان اور میکینکل اینڈ انجینئرنگ ڈپارٹمنٹ کے افسران بھی موجود تھے، میئر کراچی نے اس موقع پر کہا کہ بلدیہ عظمیٰ انفراسٹرکچر کو بہتر بنانے کے لیے کراچی میں اسٹریٹ لائٹس کے نظام کو جدید خطوط پر ترقی دینا چاہتی ہے جس کے لیے ایل ای ڈی انرجی سیونگ لائٹس نصب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ملک میں توانائی کی بڑھتی ہوئی ضروریات اور بجلی کے استعمال کی وجہ سے وسائل پر بوجھ کے پیش نظر کم خرچ اور بہتر کارکردگی کی حامل اسٹریٹ لائٹس ایک بہتر انتخاب ہے۔

The post شہر کی 108 سڑکوں پر ایل ای ڈی انرجی سیونگ لائٹس لگانے کا فیصلہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2EmUvHn