کراچی میں ہر منٹ پانچ گاڑیوں اور یومیہ 44 لاکھ روپے کے چالان - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

کراچی میں ہر منٹ پانچ گاڑیوں اور یومیہ 44 لاکھ روپے کے چالان

 کراچی: صوبائی حکومت شہر قائد سے  یومیہ لاکھوں روپے ٹریفک چالان کی مد میں وصول کرتی ہے۔

محکمہ داخلہ سندھ نے صوبے میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی سے متعلق اعداد و شمار پر مشتمل رپورٹ سندھ اسمبلی میں جمع کرادی ہے جس کے مطابق سندھ میں ایک سال میں ریکارڈ 26 لاکھ تین ہزار 263 گاڑیوں کا چالان کیا گیا۔ تاہم حیران کن طور پر اس میں سے تقریبا 92 فیصد چالان شہر قائد کراچی میں کیے گئے ہیں اور باقی 8 فیصد چالان باقی صوبے میں کیے گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق کراچی میں ایک سال کے دوران 24 لاکھ گاڑیوں کے ٹریفک چالان کیے گئے جب کہ باقی صوبے میں صرف دو لاکھ گاڑیوں کو قوانین کی خلاف ورزی پر چالان کیا گیا۔ شہر قائد میں یومیہ 6696 گاڑیوں کا چالان کیا گیا، ہر مہینے اوسطا 2 لاکھ تین ہزار سے زائد گاڑیاں چالان ہوئیں اور ہر منٹ پانچ گاڑیاں کو چالان کیا گیا۔

مالی سال 2017-18 میں سندھ حکومت نے ٹریفک چالان کی مد میں 57 کروڑ روپے سے زائد وصول کیے جس میں سے 53 کروڑ روپے کراچی کے شہریوں نے جمع کرائے جب کہ صوبے کے 5 اضلاع سے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر صرف 4 کروڑ روپے وصول کیے گئے۔

کراچی میں یومیہ 14 لاکھ روپے سے زائد کے ٹریفک چالان کیے جاتے ہیں جب کہ سندھ حکومت نے ہر مہینے شہر قائد سے 44 لاکھ 38 ہزار روپے سے زائد وصول کیے گئے۔

The post کراچی میں ہر منٹ پانچ گاڑیوں اور یومیہ 44 لاکھ روپے کے چالان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2PmuCJV