پی آئی اے پر قرضوں کا حجم 247 ارب روپے سے تجاوز کر گیا - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

پی آئی اے پر قرضوں کا حجم 247 ارب روپے سے تجاوز کر گیا

 اسلام آباد: قومی ایئر لائن پی آئی اے پر قرضوں کا حجم 247 ارب روپے سے تجاوز کر گیا ہے۔

قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران ایوی ایشن ڈویژن نے پی آئی اے کے قرضوں سے متعلق پوچھے گئے سوال کا تحریری جواب دے دیا۔ جواب کے مطابق پی آئی اے پر اسوقت 247 ارب 37 کروڑ روپے کے قرضوں کا بوجھ ہے۔

تحریری جواب میں مزید بتایا گیا ہے کہ پی آئی اے نے حکومتی ضمانت پر 198 ارب روپے کے قرضے حاصل کئے جب کہ اثاثوں پر 41 ارب روپے کے قرضے لئے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ پی آئی اے کا شمار ماضی میں دنیا کی بہترین فضائی کمپنیوں میں ہوتا تھا لیکن مختلف وجوہات کی بنا پر اب یہ ملک کے بدحال اداروں میں شمار ہوتا ہے۔

The post پی آئی اے پر قرضوں کا حجم 247 ارب روپے سے تجاوز کر گیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2EtWx9G